Friday , July 28 2017
Home / دنیا / نفرت انگیز جرائم کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت : راجہ کرشنا مورتی

نفرت انگیز جرائم کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت : راجہ کرشنا مورتی

واشنگٹن ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد امریکی کانگریس مین راجہ کرشنامورتی نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے امریکی انتظامیہ سے خواہش کی کہ وہ ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں کے  خلاف جاری نفرت انگیز جرائم سے نمٹنے مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات کرے۔ یہی نہیں بلکہ دیگر مذہبی اقلیتوں کے خلاف بھی یہ رویہ اپنایا جارہا ہے جس کی روک تھام حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ الینائے کے کانگریس مین کرشنا مورتی نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ نفرت انگیزجرائم کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ تاہم ایک بات یقینی طور پر کہی جاسکتی ہیکہ ان جرائم کی تعداد ہر گذرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ امیگریشن کے محاذ پر حکومت نے کچھ ایسے فیصلے کئے ہیں جن سے ملک میں علحدگی پسندی کا ماحول پیدا ہورہا ہے اور لوگوں کی رائے منقسم ہورہی ہے۔  جاریہ سال 27 جنوری کو امیگریشن کا جو ایگزیکیٹیو حکمنامہ جاری کیا گیا تھا اس کے ذریعہ امریکہ میں قانونی طور پر مقیم گرین کارڈ برادروں کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا لیکن اب بھی وائیٹ ہاؤس نے کچھ ایسے اقدامات کئے ہیں جن سے عام ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں میں خوف اور غیریقینی کی کیفیت پائی جاتی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT