Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / نفرت و تعصب کی سیاست پر عام آدمی پارٹی کی شدید مذمت

نفرت و تعصب کی سیاست پر عام آدمی پارٹی کی شدید مذمت

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : عام آدمی پارٹی نے آج گائے کے نام پر عوام کو منقسم کرنے اور نفرت و تعصب کی سیاست کو فروغ دینے پر شدید مذمت کی اور کہا کہ وہ 15 اکٹوبر کو مختلف تنظیموں کے ساتھ گول میز کانفرنس منعقد کررہے ہیں جس میں جمہوریت اور دستور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور نفرت و تعصب کی سیاست اور بی جے پی سنگھ پریوار اور دیگر متعلقہ تنظیموں کی جانب سے بیف کھائے جانے کے تعلق سے مباحث ہوں گے ۔ پریس کانفرنس میں پروفیسر پی ایل ویشویشور راؤ ترجمان عام آدمی پارٹی ، تلنگانہ اسٹیٹ نے نمرتاجیسوال اور میر محمد علی پارٹی قائدین کے ہمراہ اس بات پر توجہ دلائی کہ زعفرانی پارٹی شہریوں کے دستوری حقوق اور جمہوری اقدار پر حملے کررہی ہے ۔۔
بی ایس این ایل کی
فل ٹاک ٹائم پیشکش
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : بھارت سنچار نگم لمٹیڈ ( بی ایس این ایل ) ، آندھرا پردیش سرکل نے پری پیڈ موبائیل سرویسیس کے تحت فلیکسی ٹاپ اپ / سی ٹاپ اپ / ٹاپ اپ ووچر مالیتی 110 روپئے پر فل ٹاک ٹائم پیشکش کا اعلان کیا ہے ۔ آج یہاں ایک بیان میں بی ایس این ایل نے کہا کہ یہ پیشکش اکٹوبر سے 90 دن کی پروموشنل مدت کے لیے قابل اطلاق ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT