Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / نفرت کی تبلیغ کرنے والے سماج کیلئے خطرہ :مودی

نفرت کی تبلیغ کرنے والے سماج کیلئے خطرہ :مودی

نیروبی۔ 11 جولائی۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے خبردار کیا ہے کہ ’’نفرت اور تشدد کی تبلیغ کرنے والے ‘‘ سماجی ڈھانچے کیلئے خطرہ بن رہے ہیں ۔ اُن کا یہ تبصرہ اسلامی مبلغ ذاکر نائیک کے اطراف جاری تنازعہ کے پس منظر میں اہمیت کا حامل ہے ۔ انھوں نے پاکستان پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جو دہشت گردوں کو پناہ دے رہے ہیں اور جنھیں سیاسی آلۂ کار کے طورپر استعمال کررہے ہیں اُن کی بھی مذمت کی جانی چاہئے ۔ نیروبی یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے دہشت گردی اور نفرت سے پاک دنیا کی حمایت کی ۔ انھوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے فوائد سب تک پہونچنے کیلئے ضروری ہے کہ عوام اور سماج کو محفوظ بنایا جائے ۔ نفرت اور تشدد کی تبلیغ کرنے والے ہمارے سماجی ڈھانچہ کیلئے خطرہ ہیں۔ انھوں نے کسی کا نام لئے بغیر یہ بات کہی۔ انتہاپسندی سے موثر طورپر نمٹنے کی ضرورت ظاہر کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ایسے نظریات کا موثر جواب دینے میں نوجوانوں کا اہم رول ہے ۔ اُن کا یہ تبصرہ آئی ایس آئی ایس دہشت گرد گروپ کی بڑھتی سرگرمیوں کے پس منظر میں اہمیت رکھتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT