Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / نقد رقم کی قلت اواخر فروری تک ختم ہوگی : ایس بی آئی

نقد رقم کی قلت اواخر فروری تک ختم ہوگی : ایس بی آئی

ممبئی۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) منسوخ شدہ نوٹوں کی جملہ قدر کا صرف نصف امکان ہے کہ 30 ڈسمبر کی قطعی آخری مہلت تک بینکوں کو سربراہ کیا جاسکے گا۔ فروری کے ختم تک نوٹوں کا 78 تا 80 فیصد بینکوں کو واپس دیا جاسکے گا۔ بشرطیکہ کرنسی نوٹوں کی تقسیم کی صورتحال امید کے مطابق اچھی برقرار رہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آئندہ دو مہینوں میں حالات بڑی حد تک معمول پر آجائیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تعداد 98% تک بھی ہوسکتی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک تحقیقی رپورٹ آج داخل کی گئی ہے جس میں نقد رقم کی قلت ختم فروری تک ختم ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT