Thursday , October 19 2017
Home / جرائم و حادثات / نقلی انجن آئیل کی تیاری ایک شخص گرفتار

نقلی انجن آئیل کی تیاری ایک شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ 15 جولائی (سیاست نیوز) عبداللہ پور میٹ کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے نقلی انجن آئیل کو معیاری برانڈ کے نام سے تیار کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ اصل سرغنہ مفرور بتایا گیا ہے۔ ڈی سی پی ایل بی نگر مسٹر ایم وی راؤ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ضبط شدہ نقلی انجن، گیر، گریز و دیگر اشیاء اور گرفتار شخص وی شنکر گوڑ کو میڈیا کے روبرو پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ شخص نقلی آئیل کو تیار کرتے ہوئے اسے جے ایچ اسٹیل کا نام دے رہا تھا۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 31 بیارل انجن آئیل جوکہ فی بیرل 200 لیٹر پر مشتمل کے علاوہ 14 گیر آئیل، 10 گریز اور دیگر اشیاء کو بھاری مقدار میں ضبط کرلیا اور مفرور اصل سرغنہ رامو کی تلاش میں مصروف ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT