Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / نقلی انجن آئیل کی تیاری پر ایک شخص گرفتار

نقلی انجن آئیل کی تیاری پر ایک شخص گرفتار

بھاری مقدار میں آئیل ضبط ، کمشنر ٹاسک فورس کی کارروائی

حیدرآباد /13 ڈسمبر (سیاست نیوز) برانڈیڈ آئیل کمپنیز کے نقلی انجن آئیل تیار کرنے والے ایک شخص کو کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں ملاوٹی انجن آئیل برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب 45 سالہ شیوا روی ساکن سلیم نگر کالونی ملک پیٹ افضل گنج ، مہاراج گنج میں گزشتہ 8 برسوں سے رینوکا انٹرپرائزس کے نام سے انجن آئیل کمپنی چلارہا تھا ۔ گزشتہ تین سال سے وہ آسانی سے روپئے کمانے اور زیادہ منافع کی غرض سے نقلی انجن آئیل کا کاروبار شروع کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ روی علاقہ فیل خانہ بیگم بازار سے سستا تیل 14 ہزار روپئے فی بیارل خریدا کرتا اور اس کے ذریعہ نقلی انجن آئیل تیار کرکے اسے برانڈیڈ کمپنی انڈین آئیل بھارت پٹرولیم اور دیگر کمپنیوں کا آئیل ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے فروخت کیا کرتا تھا ۔ انجن آئیل جو موٹر سائیکلوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے 30 تا 35 بیارل ہر ماہ فروخت کرتے ہوئے لاکھوں روپئے کمارہا تھا ۔ ٹاسک فورس نے روی کے قبضے سے نقلی تیل اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔ گرفتار شخص کو ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ افضل گنج پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT