Friday , July 21 2017
Home / جرائم و حادثات / نقلی تیل اور ڈالڈا گھی ضبط ایک شخص گرفتار

نقلی تیل اور ڈالڈا گھی ضبط ایک شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ 10 جون (سیاست نیوز) مغلپورہ پولیس نے نقلی اشیاء کو فروخت کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے نقلی تیل ڈالڈا گھی کو ضبط کرلیا۔ تاہم یہ اشیاء ایکسپائری ہوچکی تھی جو اشیاء ناقص اور ناکارہ ہوگئی تھیں ان اشیاء کو عوام میں فروخت کرنے کی کوشش جاری تھی۔ اس سلسلہ میں انسپکٹر مغلپورہ مسٹر دیویندر نے بتایا کہ گوپال نامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو انسانی صحت کیلئے خطرناک ثابت ہونے والی ناقص و ناکارہ تیل و ڈالڈا گھی کو فروخت کررہا تھا۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 54 لیٹر تیل اور 82 لیٹر ڈالڈا گھی کو ضبط کرلیا۔ انسپکٹر نے بتایا کہ گوپال عطاپور میں دکان چلاتا تھا اور دکان بند ہونے کے بعد یہ ناقص اشیاء کو اپنے گھر سے فروخت کرنے کی کوشش میں تھا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT