Sunday , April 30 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نقلی تیل تیار کرنے والی کمپنی پر دھاوا

نقلی تیل تیار کرنے والی کمپنی پر دھاوا

پرگی /17 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نقلی تیل تیار کرنے والی کمپنی میں دھاوا کیا گیا اور 1400 لیٹر تیل ضبط کرلیا گیا ۔ یہ واقعہ ضلع وقارآباد پوڈور منڈل میڈی کونڈا گاؤں کے قریب پیش آیا ۔ پوڈور تحصیلدار سنگنارانی پرگی سی آئی پرساد نے کل دو بجے دھاوہ کیا ۔ کمپنی میں جانوروں کی ہڈیوں سے تیار کئے گئے تیل کو کرناٹک میں فروخت کیا جاتا ہے ۔ یہ کام کئی سال سے چل رہا ہے ۔ نقلی تیل تیار کرکے عوام کو کئی بیماریوں میں مبتلا کیا جارہا تھا اور کمپنی کے انچارج کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔ اس کمپنی پر کیس درج کرلیا گیا ۔ ان کے ساتھ چنگومل پولیس ایس آئی اور وی آر او بھی موجود تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT