Sunday , October 22 2017
Home / جرائم و حادثات / نقلی تیل کی تیار کرنے والی آئیل مل پر ساؤتھ زون پولیس کا دھاوا

نقلی تیل کی تیار کرنے والی آئیل مل پر ساؤتھ زون پولیس کا دھاوا

حیدرآباد۔/10اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس نے بہادر پورہ علاقہ میں واقع نٹراج ایگرو انڈیا آئیل مل پر دھاوا کرتے ہوئے وہاں سے بھاری مقدار میں نقلی تیل برآمدکرلیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ مسٹر وی ستیہ نارائنا کی نگرانی میں یہ دھاوا کیا گیا جس میں پھلی کا تیل ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے سستا تیل پیاکٹس میں پیاک کرتے ہوئے فروخت کیا جارہا تھا۔ مونگ پھلی کے تیل کے بجائے رائس برانڈ آئیل اور دیگر برانڈز کے تیل تیار کررہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کمپنی کے خلاف مسلسل پولیس کو شکایات موصول ہورہی تھیں جس کے نتیجہ میں آج اچانک یہ کارروائی کی گئی۔ ڈی سی پی مسٹر ستیہ نارائنا نے بتایا کہ آئیل مل کے مالک شام سندر لویاکے خلاف دھوکہ دہی کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT