Tuesday , October 17 2017
Home / جرائم و حادثات / نقلی ریفائنڈ آئیل تیار کرنے والے ٹھکانے پر دھاوا

نقلی ریفائنڈ آئیل تیار کرنے والے ٹھکانے پر دھاوا

حیدرآباد ۔ 10 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریفائنڈ آئیل سے نقلی آئیل تیار کرنے والے ایک ٹھکانے پر ٹاسک فورس پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے اس ٹھکانے کو بے نقاب کردیا اور اصل سرغنہ 40 سالہ ملیش اگروال ساکن رام کوٹھی کو گرفتار کرلیا۔ ایک خفیہ اطلاع پر ویسٹ زون ٹاسک فورس پولیس کے انسپکٹر ایل راجہ وینکٹ ریڈی نے کارروائی انجام دی۔ بتایا جاتا ہیکہ پولیس نے نلیش اگروال کے قبضہ سے 1994ء لیٹر نقلی انجن آئیل اور دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا۔ ملزم پکوان کے استعمال میں لائے جانے والے ریفائنڈ آئیل میں ہرے اور لال رنگ کو ملا کر مشینوں کے ذریعہ نقلی انجن آئیل تیار کرتا تھا اور نقلی انجن آئیل تیار کرنے کے بعد دوسرے برانڈ آئیل کمپنی کے نام Real Tigel Engine اور Gear Oil کے نام پر مارکٹ میں فروخت کررہا تھا۔ اس انجن آئیل کے استعمال سے موٹر سائیکلوں کے انجن اور مائیلج کو شدید نقصان ہوتا ہے جو مہاراج گنج کے علاقہ سے کاروبار کرتا تھا۔ ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار شخص کو مزید کارروائی کیلئے افضل گنج پولیس کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT