Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / نقلی سونٹھ تیار کرنے والے دو افراد گرفتار

نقلی سونٹھ تیار کرنے والے دو افراد گرفتار

شمس آباد /5 اپریل ( سیاست نیوز ) راجندر نگر ایس او ٹی عہدیداروں نے شمس آباد کے موضع تونڈپلی میں ایک کمپنی میں دھاوا کرتے ہوئے نقلی سونٹھ تیار کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرکے لاکھوں روپئے کے اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب توندپلی میں گڈم سدھاکر 32 سال ساکن کشن باغ اور کارتک 27 سالہ ساکن عطاپور ملکر نقلی سونٹھ تیار کر رہے تھے ایک اطلاع پر دھاوا کرکے ان کے قبضہ سے پندرہ سو کیلو ادرک ، ویویکال 30 کیلو 20 کیلو تیل ، دو سو کیلو چنا دو سو کیلو مسری ، تین مشن اور 25 کیلو کے 45 بیاگس تیار کئے ہوئے سونٹھ کو ضبط کرلیا ۔ سدھاکر اور کارتک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT