Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نقلی شراب تیار کرنے والا شخص گرفتار

نقلی شراب تیار کرنے والا شخص گرفتار

کوڑنگل۔15اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سمبرس پیٹ منڈل میں ایروپ ملہ مقام پر زراعتی اراضیات میں نقلی شراب تیار کرنے والی بھٹی چلانے کی پاداش میں ایک شخص کو سب انسپکٹر آبکاری مسٹر بال راجو نے عملہ کی اعانت سے دھاوا ڈالتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا ۔ تفصیلات کے بموجب موضع ایروپ ملہ سے وابستہ توم کنٹہ بچپا نے آبادی سے دوراپنے کھیت میں پچھلے کچھ عرصہ سے نقلی شراب تیار کررہا تھا ۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر گذشتہ روز مذکورہ مقام پر دھاوا ڈالتے ہوئے سوکیلو کالاگُڑ‘ پانچ کلو نوساگر ‘ تین لیٹر غیر کشیدہ شراب وغیرہ کو ضبط کرلیا گیا ۔ سب انسپکٹر موصوف نے بتایا کہ مذکورہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ موصوف نے مزید کہاکہ نقلی شراب کی تیاری کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور کہاکہ حکومت ضلع بھر میں نقلی شرا ب کی تیاری پر امتناع عائد کی ہے ۔ اس پروگرام میں آبکاری کانسٹبلس مرزا محسن ‘ تاج الدین اور بالیا وغیرہ نے حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT