Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / نقلی مرچ پاوڈر تیاری کا کارخانہ بے نقاب

نقلی مرچ پاوڈر تیاری کا کارخانہ بے نقاب

بڑی مقدار میں مرچ ضبط ، کمشنر سائبرآباد مہیش مرلی بھگوت کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /6 جولائی ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس نے شہر کے نواحی علاقہ میں موجودہ ایک گودام اور کارخانے کو بے نقاب کردیا ۔ جہاں نقلی مرچی پاؤڈر تیار کیا جارہا تھا ۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ کی خصوصی ہدایت پر چوکسی ابراہیم پٹنم پولیس نے اس کارروائی کو انجام دیا ۔ رچہ کنڈہ پولیس کمشنر مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس کارروائی میں گرفتار تین افراد اور ان کے قبضہ سے ضبط شدہ سامان کو پیش کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ابراہیم پٹنم کے علاقہ منگل پلی میں ایک گودام پر دھاوا کرتے ہوئے پولیس نے بڑی مقدار میں نقلی مرچ پاوڈر کو ضبط کرلیا ۔ جس کی مقدار ٹنوں میں پائی جاتی ہے ۔ اس سلسلہ میں پولیس نے تین افراد 47 سالہ ای پانڈو ساکن اپوگوڑہ 38 سالہ ٹی نرسی ریڈی ساکن حیات نگر اور 51 سالہ نارائنا ساکن جلیل گوڑہ کو گرفتار کرلیا ۔ یہ تینوں ایک سنڈیکیٹ میں کام کر رہے تھے ۔ کسانوں سے ناقص مرچی کو سستے داموں میں خریدا کرتے تھے اور اس ناقص مرچ کو گودام میں محفوظ کیا جاتا تھا ۔ اس کے علاوہ اسے ناکارہ اور انتہائی ناقص اشیاء جس کے استعمال کی مدت ختم ہوچکی ہو اور ایسے اشیاء کو خود اپنی ایجنسی واقع ملک پیٹ سے خریدا کرتا تھا ۔ ان اشیاء کی ملاوٹ کرتے ہوئے مرچی پاوڈر تیار کیا جارہا تھا ۔ ایک زائد مرتبہ ان اشیاء کو مشینوں کے ذریعہ ملاوٹ کرتے ہیوئے اس میں تیزی پیدا کی جاتی تھی اور تیار اشیاء کو شری اوم اور پراڈکٹس کے لیبل سے مارکٹ میں فروخت کیا جارہا تھا ۔ اس کے علاوہ یہ ملاوٹی کاروباری ناقص اشیاء سے تیار کردہ نقلی مرچ پاوڈر کو ممبئی بھی منتقل کر رہے تھے ۔ پولیس نے ایک بڑی کارروائی میں ان کے قبضہ سے 4 ٹن مرچی 3.5 ٹن ہلدی 1250 کیلو گرام دھنیا پاوڈر 320 کیلو رائی اور 2500 کیلو گرام ناکارہ اشیاء کے علاوہ 15 لیٹر تیل کو ضبط کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT