Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / نقلی نوڈلس اور ملاوٹی ساؤس کی تیاری

نقلی نوڈلس اور ملاوٹی ساؤس کی تیاری

سائبرآباد پولیس کے دو مقامات پر دھاوے ، مشین اور دیگر اشیاء ضبط
حیدرآباد /29 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) نقلی و ملاوٹی اشیاء کے خلاف کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے سائبرآباد اسپیشل آپریشن ٹیم نے آج دو مقامات پر دھاوے کئے اور بڑی مقدار میں ملاوٹی غذائی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ جو انسانی زندگی میں روز مرہ استعمال کی جاتی ہیں ۔پہاڑی شریف اور کیسرا حدود میں ایس او ٹی نے کارروائی انجام دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کیسرا حدود میں ایس او ٹی نے رام پلی کے علاقہ میں چلائی جارہی ایک نقلی نوڈل فیاکٹری پر دھاوا کیا ۔ اس نوڈل تیار کرنے والے کارخانہ کو بلدیہ کی اجازت نہیں تھی اور نہ ہی کوئی حفاظتی انتظامات تھے ۔ ایس او ٹی نے اس کارراوئی کے دوران آشیروادم نامی 43 سالہ شخص کو  حراست میں لے لیا ۔ جبکہ اس کارخانے کا مالک ویشواناتھ مفرور بتایا گیا ہے ۔ ایس او ٹی نے اس کارخانے سے 600 کیلو نوڈل 200 کیلو میدا اور 200 کیلو پیاک کئے گئے نوڈلس کے علاوہ مشینس و دیگر سامان کو ضبط کرلیا جبکہ دوسری کارروائی میں جو پہاڑی شریف پولیس حدود کے علاقہ جل پلی میں انجام دی گئی ۔ ایس او ٹی نے ملاوٹی ساؤس  تیار کرنے والے کارخانے پر دھاوا کیا ۔ اس کارروائی میں پولیس نے 46 سالہ امتیاز اور  48 سالہ آصف کو حراست میں لے لیا جبکہ مالک بتایا جانے والا شخص اقبال مفرور ہے ۔ ایس او ٹی نے اس کارروائی میں 220 لال مرچ 140 ہری مرچ اور 300 بوتلوں کے علاوہ ساؤس تیاری میں استعمال کی جانے والی دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ ایس او ٹی نے مزید کارروائی کیلئے گرفتار افراد کو متعلقہ پولیس اسٹیشنوں کیسرا اور پہاڑی شریف کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT