Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / نقلی چنے کے آٹے کی مل پر پولیس کا دھاوا، کمپنی مہر بند

نقلی چنے کے آٹے کی مل پر پولیس کا دھاوا، کمپنی مہر بند

حیدرآباد ۔ 16 ۔ ڈسمبر (سیاست  نیوز) سائبر آباد پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے آج پہاڑی شریف حدود میں دھاوا کرتے ہوئے نقلی چنے کا آٹا لے کر مل کو مہر بند کردیا۔ ایس او ٹی نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اس مل کو بے نقاب کردیا اور چار افراد کوگرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سیل میں جو سری رام کالونی صنعتی علاقہ میں واقع ہے۔ پولیس نے اچانک دھاوا کردیا اور 10 تھیلے جو رام دیو آٹا برانڈ  کے تھے ضبط کرلیا۔ اس کے علاوہ ایس او ٹی نے 276 تھیلے چنے کی دال 9 ہزار خالی تھیلے اور دیگر سامان کو ضبط کرتے ہوئے مل کو مہربند کردیا ۔ ایس او ٹی نے اس دوران 4 افرادو چوہان سورج ، درگایا اور راہول کو گرفتار کرتے ہوئے مزید کارروائی کیلئے پہاڑی شریف پولیس کے حوالے کردیا۔
ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک
حیدرآباد /16 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ جو پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش میںتھا ۔ تاہم اس شخص کیشناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق ایک 40 سالہ شخص جو کل نیچر کیور اور لنگم پلی کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش میں تھا۔ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT