Thursday , July 27 2017
Home / جرائم و حادثات / نقلی کرنسی ضبط ، دو افراد گرفتار

نقلی کرنسی ضبط ، دو افراد گرفتار

حیدرآباد /15 مارچ ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس نے نقلی انڈین کرنسی کو ضبط کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ اس ٹولی کا ایک اور سرغنہ مفرور بتایا گیا ہے ۔ ایک خفیہ اطلاع پر ابراہیم پٹنم اور رچہ کنڈہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اصل سرغنہ 34 سالہ ایس رمیش ساکن ابراہیم پٹنم اور 28 سالہ محمد ریاض بابا ساکن ابراہیم پٹنم کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ اس ٹولی کا ایک اور فرد حاجی مفرور بتایا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ان افراد کے قبضہ سے 6 لاکھ 20 ہزار روپئے ضبط کرلئے گئے ہیں ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ رمیش سابق میں بھی نقلی کرنسی کی منتقلی اور چلن کے معاملات میں ملوث تھا اور یہ جیل کی سزا بھی کاٹ چکا ہے ۔ 17 جنوری کے روز جیل سے رہائی کے بعد اس نے دوبارہ ایسی غیر سماجی حرکتوں میں ملوث ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جیل سے رہائی کے بعد منصوبہ تیار کرتے ہوئے اس نے ریاض کو اپنی سازش میں شامل کرلیا اور پرانی قدیم کرنسی نوٹوں کی تبدیلی اور نقل کا کام شروع کردیا ۔ اور کرنسی کو ابراہیم پٹنم میں واقع ریاض کے مکان میں محفوظ کیا ۔ پولیس کو مفرور حاجی کی تلاش ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT