Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / نقلی گٹکھا تیار کرنے والا شخص گرفتار

نقلی گٹکھا تیار کرنے والا شخص گرفتار

شمس آباد ۔ 28 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : شمس آباد آر جی آئی پولیس نے گگن پہاڑ میں کل رات نقلی گٹکھا تیار کرنے والی ایک کمپنی پر دھاوا کر کے ایک شخص کو گرفتارکرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب راجندر نگر کے علاقہ میں واقع گگن پہاڑ میں نقلی گٹکھا تیار کرنے والی کمپنی پر شمس آباد آر جی آئی پولیس نے دھاوا کر کے جتندرا مشرا 32 سالہ ساکن بیگم بازار کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے سات مشین ، 120 بنڈل پیپر ، پچاس کیلو کے چھ بیاگس اور تقریبا 100 سے زائد تمباکو پاوڈر کے بیاگس کو ضبط کرلیا ۔ جتندرا مشرا کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT