Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نقل نویسی کی روک تھام کیلئے ہر ممکنہ اقدامات

نقل نویسی کی روک تھام کیلئے ہر ممکنہ اقدامات

ضلع نظم و نسق نلگنڈہ کے بڑے پیمانے پر انتظامات
نلگنڈہ۔/20مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کل سے آغاز ہونے والے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کو نقل نویسی سے پاک بنانے پُرامن ماحول میں انعقاد عمل میں لانے کے ضلع نظم و نسق و محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں نے بڑے پیمانے پر انتظامات مکمل کئے ہیں۔ دسویں جماعت کے امتحانات 21مارچ تا 9 اپریل تک منعقد ہوں گے۔ امتحان کا آغاز صبح 9:30 بجے تا 12بجے مقرر ہے۔ امتحانی سنٹر کو مقررہ وقت سے قبل پہونچنے کیلئے طلباء و سرپرستوں پر زور دیا گیا ہے۔ ضلع میں جاریہ تعلیمی سال دسویں جماعت میں48998 طلبہ شرکت کریں گے جس کے لئے جملہ 225 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ امتحانات میں ریگولر48061 خانگی طور پر شرکت کرنے والے 947 طلبہ شرکت کریں گے جن میں 25066 طلباء اور 23932 طالبات ہیں جن میں 32 سی زمرے میں کے مراکز ہیں محکمہ تعلیمات کی جانب سے 225 چیف سپرنٹنڈنٹ 225 ڈپارٹمنٹل آفیسرس کے علاوہ 14فلائنگ اسکواڈ ٹیموں اور 17 زائد ڈپارٹمنٹل آفیسرس 369اسسٹنٹ کسٹوڈین کے ساتھ ساتھ 32 سی زمرے کے سنٹرس پر سیٹنگ اسکواڈ 2500 انویجلیٹرس کو مقرر کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت و طبابت کے تعاون سے ابتدائی طبی سہولتوں کی فراہمی، آر ٹی سی اور محکمہ ٹرانسکو و دیگر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ طلبہ کی سہولت کیلئے ہال ٹکٹ کی فراہمی سے متعلق 244208 پر ربط پیدا کرنے پر درپیش دشواریوں سے آگاہ کیا جاسکتا ہے۔ امتحانی مراکز کے اطراف و دفعہ 144 نافذ العمل رہے گا۔ ضلع مہتمم مسٹر وشواناتھ نے بتایا کہ طلبہ کو پرسکون ماحول کی فراہمی اور مراکز پر تمام سہولتوں کی ذیشان فراہم کی جارہی ہے طلبہ بغیر کسی مشکل کے امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT