Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / نلسار یونیورسٹی آف لا کے ایم بی اے پروگرام میں داخلے

نلسار یونیورسٹی آف لا کے ایم بی اے پروگرام میں داخلے

حیدرآباد ۔ 27 مئی (پریس نوٹ) سنٹر فار مینجمنٹ اسٹیڈیز، نلسار یونیورسٹی آف لا کے ایم بی اے پروگرام (مینجمنٹ آف اسٹارٹ ایس، کورٹ مینجمنٹ، کارپوریٹ گوریننس، فینانشیل مینجمنٹ اینڈ کیپٹل مارکٹس، ہیومن ریسورس مینجمنٹ، مارکٹنگ مینجمنٹ اور بزنس ریگولیشنس میں اسپشلائزیشن کیساتھ) میں تعلیمی سال 2016-18ء کیلئے تیسرے مرحلہ کے داخلے جاری ہیں۔ اس کیلئے خانہ پری درخواست فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 جون ہے۔ مزید معلومات اور درخواست فارمس وغیرہ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے دیکھئے ویب سائیٹ https://ems-nalsar.ac.in یا +91-40-23498409/434 پر ربط کریں۔

 

انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسیس پر سینئر سٹیزنس کیلئے ہیلت کیمپ
حیدرآباد ۔ 27 مئی (پریس نوٹ) ایس وی ایس انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسیس کاچیگوڑہ کی جانب سے سماجی ذمہ داری کے طور پر سینئر سٹیزنس کیلئے ہیلت لکچر اور ہیلت چیک اپ اتوار کو صبح 9 تا 12 بجے دن منعقد کیا جائے گا، جس میں فالج، سر درد، برین ٹیومر، آدھے سر کا درد اور پیٹھ کے درد کی تشخیص اور علاج کیا جائے گا۔ ایس وی ایس انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسیس کی جانب سے فری سینئر سٹیزنس ہیلت کارڈ جاری کئے جاتے ہیں جس سے معائنوں پر 25 فیصد کی رعایت ہوتی ہے۔ یہ ہیلت کارڈ ایک سال کیلئے کارآمد ہوتا ہے۔
اسٹیٹ گیلری آف آرٹ پر پینٹنگ نمائش
حیدرآباد ۔ 27 مئی (پریس نوٹ) اسٹیٹ گیلری آف آرٹ مادھا پور، حیدرآباد کی جانب سے یکم تا 7 جون 2016ء یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب منائی جارہی ہے جس میں ’’سلام تلنگانہ ۔ 2‘‘ ٹائٹل کے ساتھ 300 آرٹسٹس کی پینٹنگس کی نمائش کی جائے گی۔ اس نمائش کا افتتاح یکم ؍ جون کو 11.30 بجے دن وزیرسیاحت و کلچر اجمیرا چندو لال کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT