Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / نلگنڈہ اور رام گنڈم کا درجہ حرارت 44 ڈگری

نلگنڈہ اور رام گنڈم کا درجہ حرارت 44 ڈگری

اے پی اور تلنگانہ کے اکثر مقامات کے درجہ حرارت میں مزید اضافہ کی وارننگ
حیدرآباد 12 اپریل (سیاست نیوز) دونوں تلگو ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور کئی علاقوں کے درجہ حرارت میں معمول سے قابل لحاظ اضافہ ہوا ہے۔ نلگنڈہ، تلنگانہ کا گرم ترین ضلع رہا جہاں آج کا درجہ حرارت 44 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ راما گنڈم ٹاؤن کا درجہ حرارت بھی 43 ڈگری ہی رہا۔ کرنول کا ٹونی ٹاؤن 43 ڈگری درجہ حرارت کے ساتھ آندھراپردیش کا گرم ترین مقام رہا۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے دونوں ریاستوں کے اکثر مقامات کے درجہ حرارت میں مزید ایک دو ڈگری کے اضافہ کی وارننگ دی ہے اور کہا ہے کہ گرمی کی لہر کے دوران بعض مقامات پر ہلکی یا اوسط بارش ہوسکتی ہے۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں بھی گرمی کی لہر جاری ہے جہاں آج کا درجہ حرارت 43 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دونوں شہروں میں کل دن یا رات کے وقت مطلع ابر آلود رہے گا۔ چلچلاتی دھوپ اور شدید گرمی کی لہر کے سبب دونوں شہر کی اکثر مصروف رہنے والی سڑکیں بھی دوپہر کے اوقات سنسان نظر آرہی ہیں کیوں کہ دھوپ سے بچنے کے لئے لوگ گھروں، دفاتر یا کاروباری اداروں میں رہنے کو ہی ترجیح دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT