Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نلگنڈہ میں آج جلسہ ’’اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات‘‘

نلگنڈہ میں آج جلسہ ’’اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات‘‘

نلگنڈہ ۔4مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نوجوانان محلہ پنجہ شاہ و مسجد گڑھی نلگنڈہ کی جانب سے احیاء سنت کے ضمن میں شہر نلگنڈہ میں پانچواں جلسہ عام بتاریخ 5مارچ بروز ہفتہ بعد نماز مغرب بعنوان ’’ اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات‘‘ کا مولانا سید شاہ سید احسان الدین رشادی قاسمی کی زیرسرپرستی منعقد کیا جارہا ہے ۔ جلسہ عام کی نگرانی اور صدارت مولانا خواجہ ضیاء الدین مظاہری ‘ مولانا محمد اطہر علی حسامی کریں گے جبکہ مولانا امیر اللہ خان قاسمی ناظم جامعہ اسلامیہ سراج العلوم محبوب نگر ‘ مولانا محمد ارشد علی قاسمی سکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھراپردیش بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کریں گے ۔جلسہ کا آغاز حافظ و قاری محمد نظام الدین امام و خطیب مدینہ مسجد کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ حافظ سید عزیز اللہ امام و خطیب جامع مسجد اور حافظ عزیز دیورکنڈہ ھدیہ نعت سنائیں گے ۔جلسہ کے اختتام پر مسجد گڑھی میں نماز عشاء ادا کی جائے گی ۔ خواتین کیلئے پردہ کا خصوصی انتظام کیا جارہا ہے ۔ عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں معہ دوست احباب شرکت و استفادہ کی خواہش کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT