Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نلگنڈہ میں آج میگا مفت طبی کیمپ

نلگنڈہ میں آج میگا مفت طبی کیمپ

نلگنڈہ۔/10فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)یونانی میڈیکل آرگنائزیشن کی جانب سے  مسیح الملک حکیم اجمل خان کی  148  ویں یوم پیدایش کے موقع پر  محکمہ آیوش کے  اشتراک سے ایک مفت میگا یونانی طبی کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے  جسکا افتتاح  مہمان خصوصی  جناب وکرم جیت دگل ضلع ایس پی  نلگنڈہ  11  فروری ،   بروز  جمعرات  صبح 10 بجے کرینگے۔ جناب وینکٹ راؤ ایڈیشنل جائنٹ  کلکٹر  مہمان اعزازی  ہونگے۔ کیمپ کا مقام ادارہء  اقامت خانہ بہادر خان ٹرسٹ نزدیک ڈسٹرکٹ جیل ہے۔ کیمپ انچارج ڈاکٹر اے اے خان میڈیکل آفیسر آلہ گڈپہ، معاون ڈاکٹر محمد یونس، نظر الحق میڈیکل آفیسر گنڈال ہیں۔  جناب شیخ معین  بلدیہ کونسلر وارڈ نمبر 19کی جانب سے انتظامات کئے جارہے ہیں،اس کیمپ میں  جوڑوں کا درد ،  فالج،  یرقان،  ہاضمہ کی خرابی،  بواسیر، گردہ و مثانہ کی پتھری،  قبض،  زنانہ  امراض،  ذیابیطس، دمہ و کھانسی،  ورم غدہ  مذی،  جلدی امراض، سردی و زکام جیسے  امراض کیلئے  ڈاکٹر  محمد لیاقت علی خان،  ڈاکٹر یم اے عزیز،  ڈاکٹر نوین،  ڈاکٹر شہباز ملک،  ڈاکٹر عمر علی فاروق،  ڈاکٹر اسماء انجم،  ڈاکٹر عائشہ صدیقہ، ڈاکٹر طلعت سلمیٰ مریضوں کا معائنہ کریں گے اور محکمہ آیوش کی جانب سے  مہیا کردہ  یونانی  ادویہ  مفت میں دی جائیگی۔

 

ناخواندہ افراد کی
شناخت کرنے کا مشورہ
یلاریڈی۔/10فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے 16گرام پنچایتوں کے حدود میں مواضعات اور تانڈوں پر ناخواندہ افراد کی شناخت کرنے اے پی او مسٹر راجو نے مشورہ دیا۔ منڈل مستقر پر ایم پی ڈی او آفس میں منعقدہ ساکھشرا بھارت ورکرس کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر وی سی او 50 افراد کو خواندہ بنانا، مواضعات میں خاص کر خواندہ افراد کو تیار کرنا ہوگا۔ گرام پنچایت کو 100 افراد خواندہ بنانا چاہیئے۔ اس موقع پر منڈل کوآرڈینیٹر مسٹر یادگیری موجود تھے۔ مواضعاتی سطح سے ناخواندگی دور کرنے میں کوئی لاپرواہی سے کام نہ لینے کا مشورہ دیا۔ ہر فرد کو خواندہ بنانا ہی وی سی او کا مقصد ہونا چاہیئے تاکہ ناخواندگی کا مکمل خاتمہ ہو۔

TOPPOPULARRECENT