Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نلگنڈہ میں بڑے پیمانے پر گانجہ ضبط

نلگنڈہ میں بڑے پیمانے پر گانجہ ضبط

نلگنڈہ ۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس نلگنڈہ کو تلاشی مہم کے دوران بڑے پیمانے پر گانجہ کی منتقلی کرنے والی گاڑی میں زائد از 250 گانجہ ضبط کرلیا اور 6 افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے بموجب چند گانجہ منتقل کرنے والے مافیا کے 6 افراد دو دن قبل وشاکھاپٹنم سے ٹپر لاری میں گانجہ منتقل کررہے تھے۔ پولیس سوریا پیٹ جو روزمرہ کی طرح تلاشی مہم چلارہی تھی، اس دوران ایک ٹپر گاڑی میں نیچے زائد از 250 کیلو گانجہ جس کی مالیت زائد از 10 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے، کو نئے سال کے موقع پر میدک سے ہوتے ہوئے کرناٹک اور ممبئی کو منتقل کیا جانے والا تھا، کو ضبط کررہی تھی لیکن تلاشی کے وقت یہ اسکارڈ گاڑی وہاں سے راہ فرار اختیار کرلی۔ پولیس نے ٹپر گاڑی اور ڈرائیور کو حراست میں لیکر تفتیش کرتے ہوئے مافیا کے دیگر افراد کو بھی آج حراست میں لیکر عدالت میں پیش کردیا۔
نظام دکن شوگر فیاکٹری کو کریشنگ سیزن کے دوران مکمل بند رکھنے کا اعلان
بودھن ۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف ایگزیکیٹیو آفیسر نظام دکن شوگر لمیٹیڈ نے آج صحافت کیلئے جاری کردہ اپنے بیان میں NDSL کے تینوں یونٹس شکر نگر بودھن، متیم پیٹ مٹ پلی اور ممبوجی پلی میدک یونٹس کو سال 2015-16ء کریشننگ، سیزن کے دوران مکمل طور پر بند رکھنے اور مذکورہ یونٹس میں برسرخدمت ملازمین کی خدمات تا حکم ثانی برخاست کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 18 ڈسمبر کو بورڈ آف ڈائرکٹرس کی میٹنگ میں این ڈی ایس ایل کے تمام تینوں یونٹس کو Lay-off کردینے کا فیصلہ لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ناکافی خام مال کی پیداوار (گنے) اور پانی کی کمی کی وجہ سے مذکورہ یونٹس کو سال 2015-16ء کے سیزن کے دوران چلانا مشکل ہے۔

TOPPOPULARRECENT