Thursday , July 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نلگنڈہ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

نلگنڈہ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

عہدیداروں کو ضلع کلکٹر گورو اپل کی مختلف ہدایتیں

نلگنڈہ19؍ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اندرون تین کیلو میٹر میں واقع گرام پنچایتوں کو بلدی حدود میں شامل کرنے کے منصوبے فوری روانہ کرنے کی ضلع کلکٹر ڈاکٹر گورو اپل نے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال کے اختتام سے قبل گرام پنچایتوں اور بلدیات میں قراردادوں کو منظور کرتے ہوئے منصوبہ جات روانہ کریں اور بلدیات کے بقایاجات کی وصول میں بھی تیزی پیدا کریں ۔ بلدی حدود میںہریتا ہرم پروگرام کے تحت کی گئی شجرکاری کی بہتر نگہداشت کرنے پر زور دیا ۔ بعدازں ضلع کلکٹر نے آبپاشی عہدیداروں کے اجلاس میں مشن کاکتیہ کے کاموں کا جائزہ لیا اور تمام کاموں کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میںپہلے مرحلے میں اس پروگرام کے تحت 378 تالابوں کے منجملہ 370 اور دوسرے مرحلے میں 492 کے منجملہ صرف 123 تالابوں کی ہی مرمت کی گئی ہے ۔ ان کاموں کی فوری تکمیل کرتے ہوئے تیسرے مرحلے کے کاموں کے لئے بھی نشاندہی کردہ تالابوں کے منصوبے روانہ کرنے پر زور دیا ۔ اس موقع پر کمشنران بلدیہ مسرز راجکمار ‘ سیتہ بابو ‘ پورنا چندراؤ کے علاوہ دیگر ملازمین و عہدیدار موجود تھے ۔

منچریال میں صحافیوں کا احتجاجی دھرنا
منچریال 19؍ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بلدیہ کی انہدامی کارروائی کی رپورٹنگ کے لئے بیلم پلی میںصحافیوں سے اے سی پی نے گالی گلوج اور دست دراز کی ۔ جس کے خلاف صحافیوں نے دھرنا ‘ منظم کرتے ہوئے حکومت ڈی سی پی منچریال مسٹر جان ویسلی سے ملاقات کرتے ہوئے اے سی پی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ ڈی سی پی نے تیقن دیا کہ تحقیقات کے بعد ضروری کارروائی کی جائیگی ۔تلگو اردو صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT