Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / نلگنڈہ میں تنگدستی کے باعث ایک خاندان کے پانچ افراد کی خودکشی

نلگنڈہ میں تنگدستی کے باعث ایک خاندان کے پانچ افراد کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک خاندان کے پانچ افراد نے کیڑے مار دوا کو استعمال کر کے خود کشی کرنے کا سنسنی خیز واقعہ ضلع نلگنڈہ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق 42 سالہ رمیش گاؤں گاؤں میں مقام کرتے ہوئے محنت مزدوری کے ذریعہ اپنے خاندان کا گذارا کرنے والے جو ضلع نلگنڈہ کے بھونگیر میں واقع جونیر کالج میں چند دنوں سے رہتے ہوئے زندگی گذار رہا تھا ۔ رمیش کی بیوی چند ماہ قبل فوت ہوگئی جس سے دل برداشتہ رمیش اپنی ماں کے ہمراہ رہتے ہوئے اپنی تین لڑکیوں کی پرورش کررہا تھا ۔ کل رات دیر گئے معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر ماں 62 سالہ پدما 8 سالہ سروپا 4 سالہ کا ویری اور 2 سالہ نندنی کو کیڑے مار دوا کھلا دیا اور بعد ازیں 42 سالہ رمیش نے بھی دوا کھا کر خود کشی کرلی ۔ مقامی عوام نے آج صبح دیکھ کر پولیس کو اطلاع دینے پر بھونگیر ٹاون پولیس نے جائے واقعہ پر پہونچ کر نعشوں کو سرکاری دواخانہ منتقل کردیا ۔ مہلوکین کے رشتہ دار خود کشی کی وجہ معاشی تنگدستی قرار دے رہے ہیں ۔ ڈی ایس پی بھونگیر مسٹر موہن ریڈی اسٹیشن ہاوز آفیسر سرکل انسپکٹر مسٹر شنکر نے معائنہ کیا اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT