Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نلگنڈہ میں جناب زاہد علی خان اور جناب عامر علی خان کا زبردست خیرمقدم

نلگنڈہ میں جناب زاہد علی خان اور جناب عامر علی خان کا زبردست خیرمقدم

نلگنڈہ /9 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ میں مسلمانوں کی پسماندگی دور کرنے کیلئے تمام منصوبوں میں 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے رونامہ سیاست کی جانب سے چلائی جانے والی تحریک کے ضمن میں منعقدہ جلسہ عام میں شرکت کیلئے مدیر اعلی روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خان صاحب ، جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر ، جناب محمد شہاب الدین ہاشمی بیورو چیف روزنامہ سیاست جناب محمد نعیم وجاہت اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست نلگنڈہ پہونچکر شاندار استقبال کیا گیا ۔ گیسٹ ہاوز نلگنڈہ میں ادارے اقامت خانہ بہادر خان اور جناب محمد شاہد احمد معتمد ادارہ ڈاکٹر محمد ممتاز قریشی جناب محمد زاہد حسین انجینئیر ، جناب غلام جیلانی کے علاوہ سابقہ رکن اردو اکیڈیمی بابا ضیاء الدین سید بشارت اللہ قادری دیگر نے خیرمقدم کیا گیسٹ ہاوز نلگنڈہ میں جناب زاہد علی خان مدیر اعلی روزنامہ سیاست نے پندرہ روزہ ’’ علی سماچار ‘‘ کے پہلے ایڈیشن کی رسم اجرائی کی ۔ اس موقع پر ایڈیٹر علی سماچار محمد عرفان ، محمد حنیف علی شاعر ، محمد نظیر الدین ایڈوکیٹ ، اکرم خان شریف خان اقبال دوسرے موجود تھے ۔ بعد ازیں مسلمانوں میں 12 فیدت تحفظات سے متعلق شعور بیداری کیلئے پروپرائٹر جناب محمد شریف الدین کی جانب سے طبع کردہ اسٹیکر کا جناب زاہد علی خان ، جناب عامر علی خان ، جناب شہاب الدین ، جناب نعیم وجاہت نے اسٹریکر کو عوام کیلئے جاری کیا ۔ جلسہ عام میں شرکت کرنے والوں کی گاڑیوں ، عیر تحفظات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے طبع کردہ اسٹیکر چسپاں کئے گئے ۔ بعد ازاں مدیر اعلی نے مسجد فاروقیہ میں نماز مغرب ادا کی اور ادارے اقامت خانہ بہادر خان کا معائنہ کیا وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے چلائی جانے والی خود روزگار فلاحی پروگراموں کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی اور مسجد کلثوم میں اردو دانی ، زبان دانی کی اسنادات کی تقسیم کی تقریب میں پہونچکر طلبہ و طالبات میں اسناد کی تقسیم عمل میں لائی اور اردو زبان کی ترقی کیلئے روزنامہ سیاست کی اردو کی ترقی و فروغ کیلئے کئے جارہے اقدامات پر روشنی ڈالی اور طلبہ و طالبات کو اردو ودسری سرکاری زبان سے تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر جناب خواجہ فریالدین موظف تحصیلدار جناب محمد اعجاز انصاری ، محمد علیم الدین ٹیچر و دیگر موجود تھے ۔ قبل ازیں جناب زاہد علی خان ، جناب عامر علی خان و دیگر نے دارالعلوم نلگنڈہ پہونچکر ناظم دارالعلوم نلگنڈہ مولانا سید احسان الدین قاسمی و رشادی کی مزاج پرسی کی اور دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی ۔

TOPPOPULARRECENT