Saturday , June 24 2017
Home / شہر کی خبریں / نلگنڈہ میں درجہ حرات ملک میں سب سے زیادہ 46.2 ڈگری

نلگنڈہ میں درجہ حرات ملک میں سب سے زیادہ 46.2 ڈگری

گرمی کی لہر 24 مئی تک رہیگی
حیدرآباد 21 مئی ( آئی این این ) محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کیلئے گرمی کی لہر کا انتباہ جاری کیا ہے ۔ محکمہ موسمیات حیدرآباد کے ڈائرکٹر ( انچارچ ) وائی کے ریڈی کے بموجب تلنگانہ کے تمام اضلاع میں کچھ مقامات پر 24 مئی تک گرمی کی لہر کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ اتوار کو سب سے زیادہ 46.2 ڈگری درجہ حرارت نلگنڈہ میں ریکارڈ کیا گیا تھا جو جاریہ سال موسم گرما کا سب سے زیادہ درجہ حرارت رہا ۔ حکام نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تمام تراحتیاطی تدابیر اختیار کریںا ور خود کو گرمی کی لہر سے بچائیں۔ نلگنڈہ میں آج جو درجہ حرارت 46.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا وہ آج کا سارے ملک میں سب سے زیادہ اعظم ترین درجہ حرارت رہا ۔ گجرات ‘ راجستھان ‘ مدھیہ پردیش و مہاراشٹرا میں بھی درجہ حرارت زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے لیکن آج نلگنڈہ میں سب سے زیادہ رہا ۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو متنبہ کیا کہ درجہ حرات مزید کچھ دن زیادہ رہ سکتا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT