Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نلگنڈہ میں علماء و حفاظ کا تربیتی کیمپ

نلگنڈہ میں علماء و حفاظ کا تربیتی کیمپ

نلگنڈہ ۔ /10 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ناظم دارالعلوم نلگنڈہ مولانا سید احسان الدین رشادی و قاسمی کے بموجب /13 فبروری بروز ہفتہ صبح 10 بجے تا عصر دارالعلوم نلگنڈہ میں ضلع بھر کے تمام ائمہ و حفاظ و علماء اور دینی ذمہ داریوں کا ایک روزۃ تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں جنوبی ہند خصوصاً تلنگانہ و آندھرا میں مہدی و مسیح کے جھوٹے دعویدار شکیل بن حنیف کے تیزی سے پھیلتے فتنہ اور گمراہی سے امت مسلمہ کو آگاہ کروایا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ضلع کے تمام ائمہ و حفاظ اور علماء اکرام کو دعوت نامے روانہ کئے گئے ہیں ۔ اگر کسی کو دعوت نامہ موصول نہ ہو تو اس اطلاع کو دعوت نامہ تصور فرماکر موضوع کی اہمیت کے پیش نظر تشریف لائیں ۔

TOPPOPULARRECENT