Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نلگنڈہ میں مزید دو اضلاع کا قیام

نلگنڈہ میں مزید دو اضلاع کا قیام

کابینی ذیلی کمیٹی کے مسودہ رپورٹ کے اعتبار سے ضلع کی تقسیم متوقع
نلگنڈہ 19 اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت نے ضلع نلگنڈہ کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ احتجاج اور سیاسی دباؤ کے تحت حلقہ اسمبلی مریال گوڑہ کو ضلع نلگنڈہ میں شامل کرنے کا کابینی ذیلی کمیٹی نے تجاویز پیش کی گئیں اور کمیٹی کی تجاویز کو چیف منسٹر نے بھی منظور کرتے ہوئے 20 اگسٹ کو کل جماعتی اجلاس منعقد کئے جانے کی اطلاع ہے۔ ان میں سوریا پیٹ اور یادادری شامل میں ضلع نلگنڈہ میں 6 اسمبلی حلقوں دیورکنڈہ، ناگر جنا ساگر، نلگنڈہ، سنگور، مریال گوڑہ اور نکریکل شامل ہیں۔ سوریا پیٹ میں سوریا پیٹ، کوداڑ، حضور نگر، تنگا ترتی اسمبلی حلقہ جات ہیں۔ جبکہ منو گوڑہ حلقہ اسمبلی میں سے چوٹ اپل، نکریکل اسمبلی حلقہ سے رامنا پیٹ اور تنگا ترتی حلقہ سے مونکور کو ضلع یادادری میں شامل کیا جارہا ہے۔ اس طرح یادادری نئے ضلع میں بھونگیر اور آلیر اسمبلی حلقہ جات شامل ہیں کے علاوہ ضلع ورنگل کے منگلا، گھن پور، بچنا پیٹ، دیور پولا، جنگاؤں شامل ہیں۔ ضلع بادادری میں جملہ 18 منڈلوں پر شامل ہے جس کا رقبہ 393 مربع کیلو میٹر پر محیط ہے اور اس کی آبادی 9 لاکھ 43 ہزار 960 بتائی جاتی ہے۔ سوریا پیٹ ضلع میں جملہ آبادی 11 لاکھ 46 ہزار635  ہے اور رقبہ کے حساب سے 3823.78 مربع کیلو میٹر پر مشتمل ہے۔ نیا ضلع سوریا پیٹ میں 19 منڈل اور یادادری میں 18 منڈلوں کو شامل کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT