Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نلگنڈہ میں میٹ کے زیراہتمام 6 مارچ کو مشاعرہ

نلگنڈہ میں میٹ کے زیراہتمام 6 مارچ کو مشاعرہ

حیدرآباد 4 مارچ (پریس نوٹ) نلگنڈہ اردو ؍ ہندی ادیبوں، شاعروں کے مسکن سے معروف ہے جہاں علمی، تہذیبی، سماجی ورثہ کے حامل زرخیز افراد نے لسانی اعتبار سے اُسے ایک سرسبز شاداب زرخیز علاقہ میں تبدیل کردیا۔ یہاں کے باذوق قارئین نے اردو ؍ ہندی زبان و ادب کی ترقی و ترویج میں اہم رول ادا کیا۔ یہی وجہ ہے کہ مستقر نلگنڈہ میں مشاعرے تاریخی نوعیت کے حامل ہوتے ہیں۔ اس روایت کو قائم رکھتے ہوئے اور اس کڑی کو جاری رکھتے ہوئے 6 مارچ بروز اتوار 8 بجے شب بمقام حج ہاؤز انصاری کالونی مشاعرہ انجمن ترقی اردو نلگنڈہ اہلیان محلہ انصاری کالونی کے اشتراک سے موؤمنٹ فار ایجوکیشن اینڈ اکنامک تلنگانہ نے اس کا اہتمام کیا ہے جس میں نلگنڈہ کے ممتاز شعراء کے علاوہ حیدرآباد کے معروف شعراء کرام اس پروگرام میں حصہ لیں گے۔ مشاعرہ کی صدارت جناب محمد بشیرالدین موظف ڈپٹی کلکٹر کریں گے۔ مہمان اعلیٰ کی حیثیت سے سپرنٹنڈنٹ پولیس نلگنڈہ مسٹر وکرم جیت، کروگل شرکت کررہے ہیں۔ اعزازی مہمانان خصوصی میں جناب سینئر کہنہ مشق صحافی شہاب الدین ہاشمی بیورو چیف روزنامہ سیاست، جناب قاضی محمد اکرام اللہ ناظم قضاء ت کے علاوہ جناب احمد کلیم صدر ایم آئی ایم نلگنڈہ اور جناب ایم اے رشید ڈائرکٹر (جوائنٹ) سوشیل ویلفیر محکمہ شرکت کررہے ہیں۔ میزبان شعراء کرام حسنین علی باقر، محمد علی نسیم قادر (کامیڈین) ، خواجہ اکرام الدین غالب، جمیل احمد عاشق، خواجہ معین الدین عمر، کے مرلی دھر راؤ، بشیرالدین گھامڑ، غلام مرتضیٰ عتیق کے علاوہ حیدرآباد کے ممتاز شاعر جناب مسرور عابدی، فرید سحر کے علاوہ قومی زبان ہندی کے قومی راجہ کے حامل شعراء کرام شری ششی نارائن سوادھین سابقہ رکن وزارت خارجہ (سرکاری زبان) حکومت ہند شری درگا راج موظف ڈپٹی ڈرائرکٹر دوردرشن، بنسی لال بنسی اور کانپور کی نمائندگی کرنے والے منیش کمار پانڈے شامل ہیں۔ جناب شہباز انصاری سیول انجینئر، ڈاکٹر اعجاز انصاری، ڈاکٹر خلیل الرحمن انصاری اور خواجہ فریدالدین ریٹائرڈ ایم آر او، سید علی الدین احمد اور سید حمیدالدین احمد محمود نے ادبی و مزاحیہ مشاعرہ سے بھرپور لطف اندوز ہونے نلگنڈہ کے عوام سے خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT