Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / نلگنڈہ کے جنگلات پر کیمروں اور سٹیلائٹ سے نظرچیتا ، ہرن اور ریچھ کی تعداد میں اضافہ

نلگنڈہ کے جنگلات پر کیمروں اور سٹیلائٹ سے نظرچیتا ، ہرن اور ریچھ کی تعداد میں اضافہ

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : نلگنڈہ ضلع کے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے جنہوں نے گھنے جنگلات میں جانوروں کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات شروع کئے ہیں ۔ سٹیلائٹ اور خصوصی کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے چیتا ، ہرن ، ریچھ کے نقل و حرکت پر نظر رکھی ہے اور 28 مئی سے شروع کئے گئے اس کام کے تحت ایک ہفتہ کے لیے ان جانوروں کی تعداد بھی گنی گئی ہے ۔ جانوروں کو پانی کی سربراہی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 8 برسوں میں نلگنڈہ کے جنگلات میں چیتا کی تعداد 8 سے بڑھ کر 20 ہوگئی ۔ 6 کیمروں اور دو سٹیلائٹس کی مدد سے 28ایکڑ علاقہ پر نظر رکھی گئی ہے ۔ 70 جنگلی بھینسوں اور 2 سو ہرنوں کی نشاندہی کی گئی ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT