Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / نمائش سوسائٹی کیلئے اراضی کی لیز میں توسیع کا عمل جاری

نمائش سوسائٹی کیلئے اراضی کی لیز میں توسیع کا عمل جاری

حیدرآباد۔ 31 اگست (این ایس ایس) نمائش سوسائٹی نے اراضی کی لیز میں توسیع نہ کرنے سے متعلق میڈیا کی اطلاعات کو مسترد کردیا اور کہا کہ ریاستی حکومت 99 سال کی لیز میں توسیع کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ سوسائٹی کے انتظامی کمیٹی رکن پی ہریناتھ ریڈی نے بتایا کہ حال ہی میں لیز ختم ہونے سے متعلق جو نوٹس دی گئی ہے، وہ صرف مزید 99 سال کی توسیع کیلئے کارروائی کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نمائش سوسائٹی کا ہر طرح سے تعاون کررہے ہیں اور اس اراضی کے تخلیہ کیلئے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے۔اس نوٹس کو وسیع تناظر میں دیکھا جانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT