Tuesday , April 25 2017
Home / شہر کی خبریں / نمائش سوسائیٹی سے محکمہ فائر کو 80 لاکھ بقایہ

نمائش سوسائیٹی سے محکمہ فائر کو 80 لاکھ بقایہ

قسطوں میں ادائیگی کی سہولت کے خلاف درخواست مسترد ‘سپریم کورٹ
نئی دہلی 10 اپریل ( پی ٹی آئی ) سپریم کورٹ نے آج ایک درخواست کو قبول کرنے سے انکار کردیا جس میں حکومت تلنگانہ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا ۔ اس فیصلے کے تحت حکومت نے ایک ٹرسٹ کو جس کے صدر ٹی آر ایس لیڈر و ریاستی وزیر فینانس ایٹالہ راجندر ہیں محکمہ فائر سروسیس کو واجب الادا 80 لاکھ روپئے چھ قسطوں میں ادا کرنے کی اجازت دی ہے ۔ چیف جسٹس جے ایس کیہر کی صدارت والی ایک بنچ نے آج اپنے فیصلے میں کہا کہ کم از کم عوامی رقم اب واپس تو آ رہی ہے ۔ ہم مداخلت نہیں کرسکتے اگر حکومت ٹرسٹ کو قسطوں میں ادائیگی کی سہولت کیلئے کچھ راحت فراہم کر رہی ہے ۔ بنچ میں جسٹس ڈی وائی چندرا چوڑ اور جسٹس ایس کے کول بھی شامل تھے ۔ تاہم بنچ نے حیدرآباد سے کام کرنے والے وکیل خواجہ اعجاز الدین کی بھی ستائش کی جنہوں نے اس مسئلہ پر پہلے ہائیکورٹ حیدرآباد میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی تھی ۔ یہ درخواست نمائش سوسائیٹی کے خلاف تھی جس ٹرسٹ کے صدر وزیر فینانس ایٹالہ راجندر ہیں۔ عدالت نے درخواست گذار وکیل کے تعلق سے کہا کہ آپ نے بہت اچھا کام کیا ہے ۔ آپ عوامی رقم کو واپس منگوا رہے ہیں۔ اب یہ رقم واپس آ رہی ہے ۔ یہ سوسائیٹی جو ہر سال یکم جنوری سے 15 فبروری تک کل ہند صنعتی نمائش منعقد کرتی ہے محکمہ فائر سروسیس کو 80 لاکھ روپئے کی رقم واجب الادا ہے ۔ حکومت کی جانب سے بقایہ جات کی وصولی میں لاپرواہی کے خلاف وکیل موصوف نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT