Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / نمائش سوسائیٹی کی مینیجنگ کمیٹی کے نئے عہدیداران و اراکین

نمائش سوسائیٹی کی مینیجنگ کمیٹی کے نئے عہدیداران و اراکین

حیدرآباد 25 اگسٹ ( پریس نوٹ ) نمائش سوسائیٹی کی مینیجنگ کمیٹی کے نئے عہدیداروں و ارکان کا انتخاب عمل میں آیا ۔ یہ انتخاب سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں سال 2015-16 کیلئے عمل میں آیا ہے جو 24 اگسٹ کو منتخب ہوا تھا ۔ کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے وزیر فینانس ایٹالہ راجندر کا انتخاب عمل میں آیا ۔ نائب صدر انیل سواروپ مشرا ‘ اعزازی سکریٹری وی ستیندر ‘ اعزازی جوائنٹ سکریٹری آدتیہ مارگم ‘ اعزازی خازن ڈاکٹر این وی این چاریولو منتخب ہوئے ۔ ارکان میں پی ہری ناتھ ریڈی ‘ جی وی رنگا ریڈی ‘ ایم چندر شیکھر ‘ ڈاکٹر بی ملیشوری ‘ ڈاکٹر بی پربھا شنکر ‘ مسٹر ساجد محمد احمد ‘ جی اوما مہیشور ‘ مسٹر اشفاق حیدر‘ ڈاکٹر ڈی گنگا دھر راؤ اور مسٹر راجندر کمار کوڈے منتخب ہوئے ہیں۔ اعزازی سکریٹری پی نروتم ریڈی کے جاری کردہ بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT