Tuesday , March 28 2017
Home / شہر کی خبریں / نمائش سوسائیٹی کے زیراہتمام خواتین کا آج مشاعرہ

نمائش سوسائیٹی کے زیراہتمام خواتین کا آج مشاعرہ

حیدرآباد ۔ /8 فبروری ( پریس نوٹ) سکریٹری محفل خواتین و کنوینر مشاعرہ محترمہ تسنیم جوہر کی اطلاع کے بموجب نسائی شاعری کا نمائندہ مشاعرہ بروز /9 فبروری شام 7 بجے کملا نہرو پالی ٹیکنک آڈیٹوریم نمائش گراؤنڈ میں منعقد کیا جائے گا ۔ جدہ سے تشریف لائے معروف شاعر و اردو گلبن جدہ کے صدر جناب مہتاب قدر امریکہ سے ادبی و ثقافتی تہذیب کے علمبردار خواجہ کمال الدین ، نمائش سوسائیٹی کے کنوینر اردو پروگرامر جناب مخیر حیدر اور ایکس فاؤنڈیشن کی صدرنشین محترمہ انیس عائشہ بہ حیثیت مہمانان شرکت کرتے ہوئے بزم و شعر و ادب کو رونق بخشیں گے ۔ ڈاکٹر رفیعہ سلطانہ سابق صدر شعبہ باٹنی سٹی کالج کی زیرصدارت حیدرآباد کی جو معزز شاعرات مشاعرے میں حصہ لیں گی ، ان میں قابل ذکر حنا شہیدی ،  ونیتا شرما ، الزبتھ کورین مونا ، مشرف شہر یار کاظمی ،نصرت ریحانہ آصف ، عاصمہ خلیل ، آمنہ سحر ، کمد بالا ، اسری منظور ، ارجمند بانو اور دیگر شاعرات اپنا تازہ کلام پیش کریں گی ۔ محبان اردو ادب و مداحان اردو شاعری سے زیادہ تعداد میں شرکت کرتے ہوئے مشاعرے کو کامیاب بنانے کی درخواست کی جاتی ہے ۔ نظامت تسنیم جوہر کی ہوگی ۔ داخلے کی عام اجازت ہوگی ۔ پابندی وقت کی شرکاء سے توقع کی جاتی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT