Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / نمائش میدان کی اراضی سوسائٹی کے حوالہ کرنے کا اعلان

نمائش میدان کی اراضی سوسائٹی کے حوالہ کرنے کا اعلان

حیدرآباد۔/30ڈسمبر، ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نمائش میدان کی مکمل اراضی کو محکمہ عمارات و شوارع سے نمائش سوسائٹی کے حوالہ کردے گی، اس سلسلہ میں تمام تر کارروائی مکمل ہوچکی ہے۔ توقع ہے کہ آئندہ دو چار یوم میں نمائش میدان کی نمائش سوسائٹی کو حوالگی سے متعلق احکامات جاری کئے جائیں گے۔ آج نمائش سوسائٹی آفس میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر ای راجندر صدر نمائش سوسائٹی و وزیر فینانس نے اس بات کا انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نمائش میدان کا جملہ رقبہ 26ایکر پر محیط ہے اور ان تمام 26ایکر اراضی کو حکومت تلنگانہ نے اپنے وعدہ کے مطابق نمائش سوسائٹی کے حوالہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق کے مقابلہ میں کل ہند نمائش میں مختلف سہولتیں فراہم کرنے کے علاوہ عصری طرز سے نمائش کو آراستہ کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT