Thursday , July 27 2017
Home / شہر کی خبریں / نمائش میں 12 بجے دن سے ہی داخلہ

نمائش میں 12 بجے دن سے ہی داخلہ

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : صنعتی نمائش میں عوام کا داخلہ اب 3 بجے کے بجائے دن کے 12 بجے سے ہوگا اور رات 11 بجے تک جاری رہے گا ۔ یہ سہولت 15 فروری تک رہے گی ۔ ٹکٹوں کی اجرائی دن کے 10-30 بجے سے آخر تک جاری رہے گی ۔ نمائش سوسائٹی کے اعزازی سکریٹری آدتیہ مرگم نے کہا کہ یہ فیصلہ عوام کے بڑھتے مطالبہ کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ دوپہر کے وقت زائد گھنٹوں کے لیے نمائش میں داخلے کی اجازت سے شام کے وقت ٹریفک میں آسانی ہوگی اور عوام کو دن کے دوران خریداروں کو اپنے سامان لے جانے میں مدد ملے گی ۔ داخلہ ٹکٹ فی کس 25 روپئے ہے ۔ 5 سال عمر کے بعد سے یہ ٹکٹ مقرر کی گئی ہے جب کہ موٹر گاڑیوں کے داخلے کے لیے کاروں کو مکمل مسافروں سے بھری ہوئی ہیں تو 500 روپئے ٹکٹ ہوگی ۔ آٹوز کو 3 مسافروں کے ساتھ 300 روپئے ، موٹر سیکل والوں کے لیے 100 روپئے ہوں گے ۔ موٹروں سے نمائش میں داخل ہونے والوں کو اپنی گاڑیاں 3 بجے سے قبل نمائش میدان سے باہر نکال کر ٹریفک پولیس کی فراہم کردہ پارکنگ کی جگہ پارک کرنا ہوگا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT