Monday , September 25 2017
Home / دنیا / نماز کیلئے بار بار وقفہ لینے پر7 ملازمین برخاست

نماز کیلئے بار بار وقفہ لینے پر7 ملازمین برخاست

نیویارک۔15 فروری (سیاست ڈاٹ کام)  امریکی ریاست وِسکونسن میں واقع ایک مینوفیکچرنگ کمپنی میں 7 ملازمین کو نماز کیلئے وقفے لینے پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔ کمپنی کے مطابق وقفے کیلئے مخصوص اوقات مقرر تھے۔ برطرف کئے جانے والے افراد کمپنی میں کام کرنے والے 53 صومالی مسلمانوں میں سے تھے۔ یہ واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا جس کی تصدیق کمپنی نے حال ہی میں کی۔ کمپنی کے ضوابط کے مطابق مسلم ملازمین کو دن میں 10 منٹ کا وقفہ نماز کی ادائیگی کیلئے دیا گیا تھا، تاہم ملازمت سے برخاست کئے جانے والے اہل کار نماز کیلئے بار بار وقفہ لے رہے تھے۔7 ملازمین کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا جبکہ 14 نے واک آؤٹ کر دیا تھا۔ 32 مسلم ملازمین کام پر واپس لوٹ چکے ہیں اور کمپنی کے ضوابط کے مطابق ہی کام کررہے ہیں۔کمپنی نے ایک بیان میں کہا: ’’ہم چاہتے تھے کہ زیادہ تر مسلم ملازمین کام پر لوٹ آتے ، تاہم ہم ان کے عقیدے کا احترام کرتے ہیں، ہم ان کے فیصلے کی عزت کرتے ہیں، اور اس کام کی بھی جو انہوں نے کمپنی کیلئے کیا ہے۔ بریلین میں کمپنی نے اپنے دفتر میں مسلمانوں کیلئے ’’نماز گاہ‘‘ بنائی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ پے در پے وقفوں سے کمپنی کے کام پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT