Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / نماز کے دوران برقی رو کی زد میں ایک نوجوان جاں بحق

نماز کے دوران برقی رو کی زد میں ایک نوجوان جاں بحق

حیدرآباد ۔23مئی ( سیاست نیوز) شب برات کے موقع پر حالت نماز میں ایک نوجوان کی موت کا واقعہ پنجہ گٹہ حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایم ایس مقطع کے ساکن 21سالہ محمد اظہر کی نماز کے دوران برقی شاک کے زد میں آنے سے موت واقع ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہیکہ محمد اظہر ایم ایس مقطع علاقہ کے ساکن محمد اکبر کا بیٹا تھا  جو پیشہ سے صوفہ سیٹ کا کام کرتا تھا ۔ کل جاگنے کی رات کے پیش نظر وہ علاقہ میں واقع محمدیہ مسجد گیا ۔ مسجد میں چونکہ مصلیوں کی تعداد کافی تھی اظہر مسجد کی جالی کے قریب نماز ادا کرنے کیلئے قیام میں ٹھہر گیا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق دوران نماز وہ برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس پنجہ گٹہ کے مطابق فوکس لائٹس کیلئے جوڑے گئے تاروں سے جالی کو برقی چھونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ پنجہ گٹہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT