Wednesday , June 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / نمبر ایک کیربر کو شکست‘نڈال کی پیشقدمی

نمبر ایک کیربر کو شکست‘نڈال کی پیشقدمی

روم۔18مئی (سیاست ڈاٹ کام)اٹالین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں  خطاب کے مزید دعویدار رافل نڈال،مائیلوس رونیک اور مرین سلک کی کامیاب پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے  لیکن ویمنز سنگلز مقابلوں میں عالمی نمبر ایک  اینجلیک کیربر کی انیٹ کونٹاویٹ کے خلاف شکست ہوگئی۔ روم میں جاری اٹالین اوپن کے مینز سنگلز مقابلوں میں نمبر چار سیڈ  نڈال نے ہم وطن نکولس المیگرو کے خلاف پہلے سٹ میں 3-0 کی سبقت بنالی تھی جس کے بعد المیگرو مقابلے سے دستبردار ہوگئے۔ کینیڈا کے مائیلوس رونیک نے جرمنی کے ٹامی ہاس، کروشیا کے مرین سلک نے امریکہ کے ریان ہیریسن، جاپان کے کائی نیشکوری نے اسپین کے ڈیوڈ فیرر، امریکہ کے جیک سوک نے  چیک جمہوریہ کے جیری ویزلی،نمبر سولہ سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر زویریو نے سربیا کے وکٹر ٹرائیکی،ارجنٹینا کے یان مارٹن ڈیل پوٹرو نے برطانیہ کے کائیل ایڈمنڈ اور آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے یوروگوئے کے پابلو کیوواس کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ویمنز سنگلز مقابلوں کے  32 مرحلے میں بھی نمبر ایک جرمنی کی  اینجلیک کیربرحیران کن شکست  کا شکار ہو گئیں جن کو ایسٹونیا کی انیٹ کونٹاویٹ نے 6-4 اور6-0  سے مات دی۔ سویتلانا کزنیٹسووا ، جولیا جارجز ، کیرولینا پلسکووا ، اناستاسیا ، ڈاریا گیوریلووا ، ایلینا سویٹولینا ،ککی برٹینز،سیمونا ہالپ ،مونا بارتھیل ،ٹائمی بیکسنز،وینس ولیمز اور روس کی ایکٹرینا ماکارووا نے بھی کامیابی حاصل کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT