Monday , July 24 2017
Home / شہر کی خبریں / نمس کے مریضوں میں منسوخ شدہ کرنسی کے عوض چلر کی تقسیم

نمس کے مریضوں میں منسوخ شدہ کرنسی کے عوض چلر کی تقسیم

مریضوں کیساتھ انسانیت کا مظاہرہ، جنا سینا کارکنوں کا مثالی اقدام
حیدرآباد 27 نومبر (سیاست نیوز) ریاستی جنا سینا صدر و ممتاز تلگو فلم اسٹار مسٹر پون کلیان کی ہدایت پر جنا سینا قائدین اور کارکنوں نے آج نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس پہونچ کر انسانی ہمدردی جیسے اقدامات کرکے غریب پریشان حال افراد کو منسوخ شدہ کرنسی 1000 اور 500 کے نوٹوں کے عوض چلر کرنسی 100 روپئے اور 50 روپئے کے نوٹوں کی فراہمی کے ذریعہ زبردست راحت پہنچائی۔ جنا سینا قائدین و کارکنوں نے نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس میں آنے والے غریب عوام کو منسوخ شدہ نوٹوں کی موجودگی سے درپیش مسائل کا بغور جائزہ لیا اور بالآخر جنا سینا قائدین نے بہرصورت ایک ہزار اور 500 روپئے کے منسوخ شدہ نوٹ حاصل کرکے بڑے پیمانے پر 50 روپئے اور 100 روپئے کے کرنسی  نوٹ فراہم کئے۔ نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس کے احاطہ میں موجود افراد نے نوٹوں کی تقسیم کا جائزہ لیتے ہوئے وہ حیران و پریشان رہ گئے اور بڑی تعداد میں عوام نے جنا سینا قائدین کے ہاتھوں انھیں درکار نوٹ حاصل کئے۔ ایک اندازہ کے مطابق جنا سینا قائدین و کارکنوں نے نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس میں تقریباً 50 ہزار روپئے مالیتی چھوٹے دس روپئے، 50 روپئے اور ماباقی ایک سو روپئے کے نوٹ تقسیم کرکے پریشان حال افراد کو راحت پہنچائی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT