Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / نمس ہاسپٹل میں فزیوتھراپسٹ کی خودکشی

نمس ہاسپٹل میں فزیوتھراپسٹ کی خودکشی

حیدرآباد /9 نومبر ( سیاست نیوز ) پنجہ گٹہ کے علاقہ میں ایک طالب علم نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ وجئے کمار جو فزیوتھراپسٹ تھا ۔ نمس ہاسپٹل میں انٹرانشپ کر رہا تھا جو ضلع میدک کے پٹن چیرو علاقہ سے تعلق رکھتا تھا ۔ تعلیم کے بعد نمس ہاسپٹل میں انٹرانشپ کر رہا تھا ۔ اس نے آج صبح نمس ہاسپٹل کے قدیم عمارت کی سیڑھوں پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ تاہم اس کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس پنجہ گٹہ مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT