Monday , March 27 2017
Home / ہندوستان / نمک کی قلت کی تردید ، وافر ذخیرہ موجود:حکومت

نمک کی قلت کی تردید ، وافر ذخیرہ موجود:حکومت

نئی دہلی ۔ /12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے بازاروں میں نمک کی قلت کی افواہوں کو آج مسترد کردیا اور کہا کہ بشمول اترپردیش ،دہلی ، این سی آر  اور ٹاملناڈو ، سارے ملک میں نمک کا خاطر خواہ ذخیرہ دستیاب ہے ۔ محکمہ صنعتی پالیسی و ترویج (ڈی آئی پی پی ) نے جو وزارت صنعت و تجارت کے تحت کام کرتا ہے اپنے سلسلہ وار ٹوئیٹس میں کہا ہے کہ ملک میں نمک کے خاطر خواہ ذخائر موجود ہیں ‘‘ ۔ محکمہ نے مزید کہا کہ ’’راجستھان کے ناوا اور پھالوڈی میں پیدا کیا جانے والا نمک دہلی کو سربراہ کیا جاتا ہے ۔ ریفائینڈ نمک مختلف برینڈس کے مطابق کھلے مارکٹ میں 8 تا 18 روپئے فی کیلو دستیاب ہے ۔ گجرات کے کھارا گھوڑا اور سلطانپور علاقوں سے نمک کے تیار کنندگان دہلی اور این سی آر کو نمک سربراہ کیا کرتے ہیں ۔ دہلی میں نمک کی کوئی قلت نہیں ہے ‘‘ ۔ ٹاملناڈو میں نمک کے تیار کنندگان نے توثیق کی ہے کہ ریاست بھر میں نمک کی کوئی قلت نہیں ہے ۔ مغربی بنگال میں بھی نمک عام قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے ۔ گجرات ملک کا 75 فیصد نمک پیدا کرتا ہے جہاں اس کی خاطر خواہ پیداوار کے بعد وافر ذخیرہ کیا گیا ہے اور سربراہی بھی جاری ہے ۔ اترپردیش ،آندھراپردیش ، تلنگانہ ، مہاراشٹرا ، دہلی اور دیگر ریاستوں میں نمک کی قلت کی افواہوں سے عوام میں سنسنی پھیل گئی تھی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT