Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / نمک کے کالا بازاریوں کے خلاف کارروائی، نمک کی قلت نہیں، وافر ذخیرہ

نمک کے کالا بازاریوں کے خلاف کارروائی، نمک کی قلت نہیں، وافر ذخیرہ

حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : شہر میں نمک کی قلت کی افواہوں نے عوام کو غیر ضروری الجھن کا شکار بنادیا تھا ۔ ساوتھ زون پولیس نے ایسی افواہوں کے خلاف دھیان نہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نمک کی قلت کے تعلق سے عوام خوف و ہراس کا شکار نہ ہوں ۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں نمک کی دوکانات کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ 2 ہول سیل اور 464 ریٹل شاپس کام کررہے ہیں ۔ یہاں کی گئی تصدیق کے بعد پتہ چلا ہے کہ نمک کی کوئی قلت نہیں ہے ۔ دوکانداروں نے بتایا کہ نمک کے مختلف برانڈس کی کافی مقدار موجود ہے ۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی پی ساوتھ زون وی ستیہ نارائنا نے کہا کہ نمک کے تمام تاجروں اور دیگر و عام اشیاء کے دوکان مالکین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی دوکان کے بورڈ پر اشیاء کی دستیابی کی تفصیلات درج کرے ۔ نمک کی ایم آر پی شرح 8 روپئے تا 19 روپئے ہے جو برانڈ پر منحصر ہے ۔ اگر کوئی پولیس کی ہدایت کی خلاف ورزی کرے گا تو کارروائی کی جائے گی ۔ پولیس نے کالا بازاری کے خلاف کارروائی کی ہے اور جو لوگ افواہیں پھیلا رہے ہیں انہیں بھی بخشا نہیں جائے گا ۔ اس دوران حیدرآباد ڈپٹی مئیر بابا فصیح الدین اور جوبلی ہلز ایم ایل اے ایم گوپال ناتھ نے بورہ بنڈہ علاقہ میں بعض دوکانات کا دورہ کیا اور پولیس انسپکٹر سے کہا کہ وہ جو لوگ زائد قیمت پر نمک فروخت کررہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کرے ۔۔

TOPPOPULARRECENT