Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / نندیال ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کانگریس کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ

نندیال ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کانگریس کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ

حیدرآباد۔21اگست ( سیاست نیوز) آندھراپردیش کانگریس نے حلقہ نندیال کے 23 اگست کو ہونے والے ضمنی انتخاب کو ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا اور بتایا کہ یہاں وائی ایس آر کانگریس اور تلگودیشم اندھادھند رقومات تقسیم کر کے رائے دہندوں کو راغب کر نے میں مصروف ہے ۔ صدر اے پی کانگریس این رگھوویرا ریڈی کی قیادت میں وفد نے رٹرننگ آفیسر نندیال سے ملاقات کر کے بے قاعدگیوں پر مشتمل یادداشت پیش کی اور نندیال انتخاب کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ یادداشت پیش کرنے کے بعد کانگریس وفد نے رٹرننگ آفیسر حلقہ اسمبلی نندیال کے آفس کے روبرو سڑک پر بیٹھ کر کچھ دیر تک احتجاج کیا ۔ کانگریس کے وفد میں سابق مرکزی وزیر جے ڈی سلیم ‘ حلقہ اسمبلی نندیال کے کانگریس پارٹی امیدوار مسٹر عبدالقادر کے علاوہ دیگر کانگریس پارٹی قائدین بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT