Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / نندیال ضمنی انتخاب کیلئے 3,500 سکیوریٹی اہلکاروں کی تعیناتی

نندیال ضمنی انتخاب کیلئے 3,500 سکیوریٹی اہلکاروں کی تعیناتی

حیدرآباد 21 اگسٹ ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش کے نندیال حلقہ اسمبلی کیلئے 23 اگسٹ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے 3,500 سکیوریٹی اہلکاروں بشمول سی آر پی ایف کی چھ کمپنیوں کو متعین کیا جا رہا ہے ۔ چیف الیکٹورل آفیسر بھنور لال نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہاکہ آندھرا پردیش کے 2,500 پولیس اہلکاروں کے علاوہ مرکزی مسلح سکیوریٹی فورسیس کی چھ کمپنیوں کو بھی انتخابات کو آزادانہ اور منصفانہ بنانے کیلئے متعین کیا جا رہا ہے ۔ نندیال حلقہ اسمبلی میں بھوما ناگی ریڈی کے انتقال کی وجہ سے ضمنی انتخاب ہو رہا ہے ۔ بھوما ناگی ریڈی 2014 کے انتخابات میں وائی ایس آر کانگریس ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے اور بعد میں وہ تلگودیشم پارٹی میں شامل ہوگئے تھے ۔ وائی ایس آر کانگریس نے یہاں سے شلپا چندرا موہن ریڈی کو اپنا امیدوار بنایا ہے جبکہ تلگودیشم نے بھوما برہمانندا ریڈی کو امیدوار بنایا ہے ۔ اس حلقہ کے انتخاب کیلئے شدت کی انتخابی مہم آج شام اختتام کو پہونچی ۔

TOPPOPULARRECENT