Wednesday , October 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نندیال میں حج فارمس کی اجرائی

نندیال میں حج فارمس کی اجرائی

نندیال۔5جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کرنول ضلع حج کمیٹی کے نائب صدر نیشنل گروپ آف کالجس صدر ڈاکٹر ایس امتیاز احمد کے زیراہتمام حج 2017ء کے فارمس کی اجرائی نیشنل ڈگری کالج پر عمل میں آئی ۔ اس موقع پر حج کمیٹی کے نائب صدر ڈاکٹر امتیاز نے کہا کہ عازمین حج اللہ کے مہمان ہیں ۔ نندیال ڈیویژن جیسے نندیال ‘ ویلگوڑ ‘ آتما کور ‘ آلہ گڈا ‘ بنگانا پلی ‘ چاگل مری ‘ سرول کے عازمین کے حج درخواستوں کی خانہ پری اور دیگر اتوار کو خالص اللہ کی رضا کیلئے ہی کیا جارہا ہے ۔ اس میں کسی قسم کی سیاسی یا دیگر اغراض نہیں ہیں ۔ حج فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ 24 جنوری بتائی گئی ۔ اس موقع پر کالج کے اے او محمد رفیع اردو لکچرر ‘ حافظ محمد شبیر وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT