Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نندیال میں 19 ڈسمبر کو جشن میلادالنبیؐ

نندیال میں 19 ڈسمبر کو جشن میلادالنبیؐ

نندیال ۔ 17 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انجمن اسلامیہ نندیال کی جانب سے اس ماہ کی 19 تاریخ بروز ہفتہ رات 8.30 بجے نندیال ٹاون حال میں عظیم الشان پیمانے پر جشن عیدمیلادالنبیؐ منعقد کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر مہمان مقررین جناب محمد حنیف الدین رشادی استادالوبینگلوائی اور جناب زبیر احمد رشادی کرنول سے تشریف لارہے ہیں ۔ اس جلسہ کی صدارت حافظ امجد باشاہ صدیقی کریں گے ۔ اس موقع پر نندیال کے اطراف و اکناف سینکڑوں کی تعداد میں لوگ شرکت کرنے کی امید ہے ۔ اس اجلاس کو کامیاب بنانے کیلئے شہر کی مجلس العلماء العمہ کے ممبران بھی بھرپور کوشش کررہے ہیں ۔ انجمن اسلامیہ کے صدر محمد قدوس بھی اس جلسہ میں شرکت کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT