Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / نوآبادیات سے صیانت میں اضافہ کا ادعا مسترد : اسرائیلی یہودی

نوآبادیات سے صیانت میں اضافہ کا ادعا مسترد : اسرائیلی یہودی

یروشلم ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بیشتر اسرائیلی یہودیوں نے اس بات سے اتفاق نہیں کیا کہ صیہونی مملکت کی صیانت میں نوآبادیات کی تعمیر سے اضافہ ہوتا ہے۔ واشنگٹن کے پیو ریسرچ سنٹر کی تحقیق کے بموجب اس کے سوالنامہ کا جواب دینے والے 30 فیصد اسرائیلی یہودیوں نے کہا کہ نوآبادیات کے قیام سے اسرائیل کی صیانت کو نقصان پہنچتا ہے۔ 25 فیصد یہودیوں کے بموجب نوآبادیات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اسرائیل کی صیانت میں کوئی اضافہ نہیں ہوتا۔ تحقیقی مرکز کے سروے کے دوران 5601 اسرائیلی بالغوں سے اکٹوبر 2014ء سے مئی 2015ء کے درمیان سوالات کے ذریعہ ان کی رائے حاصل کی گئی تھی۔ تقریباً 80 فیصد اسرائیلی عربوں نے کہا کہ اسرائیلی سماج میں مسلمانوں سے تعصب ہی اسرائیل کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT