Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / نوئیڈا میں نلگنڈہ کے طالب علم کو گولی مار دی گئی ‘ کیس درج

نوئیڈا میں نلگنڈہ کے طالب علم کو گولی مار دی گئی ‘ کیس درج

حیدراآباد ۔ 18 اکٹوبر ( سیاست نیوز)  نوئیڈہ اترپردیش میں چند نامعلوم افراد نے ضلع نلگنڈہ ریاست تلنگانہ کے ڈگری کے طالب علم کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق امیٹی یونیورسٹی نوئیڈا میں بی ایس سی میرین سائینس میں زیر تعلیم راما راجو سندیش 19 سالہ سری نگر کالونی نلگنڈہ سے تعلق رکھتا ہے ۔ یونیورسٹی کے لکچرر نے مقتول طالب علم کے والد سنداراؤ جو بینک ملازم ہیں کو فون پر ان کے لڑکے کے قتل کی اطلاع دی جس پر والدین پر سکتہ طاری ہوگیا ۔ نوئیڈا پولیس نے بتایا کہ راما راجو سندیش کو ہفتہ کی شام چند نامعلوم بندوق برداروں نے دوپہر تقریباً 3 بجکر 30 منٹ پر ان کے فلیٹ پر گولی مار دی پولیس کے مطابق گھر کے دروازہ پر بیل بجائی گئی جسے ہی لڑکے نے دورازہ کھولا وہیں پر گولیاں داغ دی گئیں اور فرار ہوگئے ۔ بتایاگیا کہ مقتول طالب فلیٹ پر اپنے دو دوستوں کے ہمراہ رہتا تھا ۔ مقتول طالب علم  کے دوستوں نے بتایا کہ انہوں نے قتل کے وقت راما راجو کو یہ کہتے ہوئے ’’ سنا کہ امن مجھے قتل مت کرو‘‘ پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں  کے خلاف ایک کیس درج کرلیا ہے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT